آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 28 اگست 2015 11:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، راولپنڈی، سرگودھا،ژوب ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 37 ملی میٹر جبکہ ملتان 34، چراٹ 30، جوہر آباد 28، نور پورتھل، کوہاٹ 26، مالم جبہ 18، پشاور(سٹی 15، ائیر پورٹ04)، سرگودھا15، سیدوشریف 14، چکوال 13، لوئر دیر، منڈی بہاو?الدین، منگلا11، گڑھی دوپٹہ، ایبٹ آباد 08، مظفر آباد، رسالپور07، پاراچنار، راولاکوٹ 06، راولپنڈی(چکلالہ05، شمس آباد03)، اسلام آباد(بوکرہ 05، زیرو پوائنٹ، سیدپور، گولڑہ04)، بھکر، کوٹلی، مری 04، دیر، جہلم، سیالکوٹ 03، ڈی جی خان 02، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی 43، تربت 42، سبی، شہید بینظیرآباد اور روہڑی میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں