اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق اٹارنی جنرل آفس میں اہم اجلاس طلب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 11:45

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.08 جولائی 2015ء) : اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس اٹارنی جنرل آفس میں طلب کر لیا گیا ہے. ایڈشنل اٹارنی جنرل نے اجلاس سے متعلق 3 رکنی بنچ کو آگاہ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

ایڈشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس اٹارنی جنرل کے آفس میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا گیا ہے. سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے سے متعلق جسٹس عظمت سعید کے چیمبر میں آ کر آگاہ کیا جائے، جبکہ دوسری جانب اجلاس میں شرکت کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری داخلہ اٹارنی جنرل کے آفس پہنچ گئے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں