ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، چند مقامات پر بارش کا امکان

ہفتہ 30 مئی 2015 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 جبکہ پڈعیدن45، تربت،نورپورتھل 44، مٹھی، نوکنڈی اوربھکر میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہوا وٴں/آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڑوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود ہوا وٴں/آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہوا وٴں/آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر13 ملی میٹر جبکہ دروش04، چترال، گوپس، گلگت 03، ملتان، استور، بھکر، گڑھی دوپٹہ، جھنگ، مالم جبہ، چکوال 02، بونجی، چلاس، ہنزہ، سید شریف، فیصل آباد، بالاکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 جبکہ پڈعیدن45، تربت،نورپورتھل 44، مٹھی، نوکنڈی اوربھکر میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں