متروکہ اور غیرمتروکہ املاک کی معقول مارکیٹ پرائس کی تعیناتی کے لئے پینل تشکیل دیا جائے،ایف بی آر کو تجویز

منگل 28 اپریل 2015 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) ٹیکس حکام اور منتظمین نے ایف بی آر کو تجویز دی ہے کہ متروکہ اور غیرمتروکہ املاک کی معقول مارکیٹ پرائس کی تعیناتی کے لئے پینل تشکیل دیا جائے ۔میڈیا رپورٹس میں ٹیکس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بورڈ نے کراچی لارج ٹیکس پئیر یونٹ(ایل ٹی یو)سے سال 2015-16 کے لیے بجٹ تجاویز وصول کیں ہیں جس میں جائیداد، اثاثہ جات، سروس وغیر ہ کی قد ر کی تعین کیلے پینل تشکیل دینے کوکہا گیا ہے۔

اس حوالے سے یونٹ نے تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001 کے سیکشن68 میں ترمیم کی جائے۔

(جاری ہے)

یونٹ کاکہنا ہے کہ اس ترمیم سے ایف بی آرکو آزاد پروفشنلز سے مدد لینے میں مدد ملے گی کیونکہ قدر کا تعین صرف محکمہ نہیں کرسکتا۔قدر کا تعین کرنے والے آذادvaluersکی تعیناتی کے لیے کوالیفیکشن کو واضح کرے اوران کے لیے سکیل کا تعین بھی کیا جائے۔تاہم یونٹ کا کہناہے کہ جب کسی املاک کی قدر تعین کرنے میں انلینڈریونیو ناکام ہوجاتاہے تو تب ہی یونٹ ویلیوشن پینل یا کمیٹی کوکیسز بھیج سکتاہے ۔آرڈیننسکے سیکشن68 کے تحت کمشنر کو معقول قیمت کے تعین کا اختیار ہے۔ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس تجویز کو آگے بھیج دیا گیا ہے جس میں اثاثہ جات یا جائیداد کی صحیح قیمت طلب کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں