جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

پیر 27 اپریل 2015 11:10

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل2015ء) مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن نے 23اپریل کو کارروائی کے دوران انتخابی دھاندلی کے مبینہ منصوبے، منصوبہ سازوں اور عمل درآمد کرنے والوں کے نام دستاویزی شواہد کے ساتھ پیش کرنے کے لیے 25اپریل تک ڈیڈ لائن دی تھی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے دستاویزات، جبکہ ایم کیو ایم، اے این پی اور بی این پی مینگل نے اضافی گزارشات جمع کرائیں۔

ق لیگ اور بی این پی عوامی نے گواہوں کی فہرست جمع کرائی۔ تحریک انصاف نے 1لاکھ 20ہزار صفحات پر مشمل دستاویزات جمع کرائیں ہیں، تاہم سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو کمیشن کے سامنے طلب کرنے کی استدعا کسی نے نہیں کی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 2سال سے دھاندلی کا شور مچارہی ہے، مگر وقت آنے پر وہ کمیشن کے سامنے ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں