محکمہ موسمیات کی وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی علاقوں کل سے بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 18 اپریل 2015 12:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کل اتوار سے تین دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ۔

(جاری ہے)

اتوار اور سوموار کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہووٴں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اتوار کے دوران ساہیوال ، ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواوٴں آندھی چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں