پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی مالی صورت حال ابتر،بندش کا خدشہ

پیر 30 مارچ 2015 12:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دفاعی صنعت کیلئے ساز و سامان تیار کرنے کا قومی ادارہ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی مالی صورت حال اس قدر ابتر ہوگئی کہ اسکی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا جس سے بچنے کیلئے آسان شرائط پر 1ارب 98کروڑ روپے کا قرض مانگا گیا مگر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے صرف تنخواہوں کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوردی۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستا ن مشین ٹول فیکٹری مشینی آلات، میزائل لانچر ، ابدوز کے گیئر باکسز اور دفاعی صنعت کیلئے میزائل سسٹم کیسنگل /ملٹی فیس ہائیڈرلک جیکس کی طرح قیمتی مصنوعات تیار کرتی ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق31دسمبر 2014تک پاکستان مشین ٹول فیکٹری (کراچی ) کے ذمے واجب الادا رقم 3ارب 71کروڑ 70لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی اور اس قومی ادارے کو ممکنہ طور پر بند ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان مشین ٹول فیکٹری نے ساورن گارنٹی کے بدلے نرم شرائط پر 1ارب 98کروڑ روپے کا بیل آوٹ پیکچ قرض کی صورت میں مانگا تاہم نجکاری کمیشن نے ٹول فیکٹری مینجمنٹ کو ادارے کی بحالی کیلئے 1ارب 47کروڑ 70لاکھ کا بیل آوٹ پیکچ کامنصوبہ پیش کرنے کا تجویز کیا جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صرف تنخواہوں کیلئے 9کروڑ 60لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں