یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکا ری کے لئے دانستہ ادارے کو خسارے میں لے جا نے کا انکشا ف
پیر 30 مارچ 2015 12:04
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )عوام کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کے قومی ادارے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی ) کو حکمت عملی کے تحت خسارے میں لے جاکر اس کی نجکاری اور متبادل کے طور پر نئے افسران تعینات کرکے کارپوریشن کے تمام سنیئر ترین افسران کو قبل از وقت یا جبری ریٹائر کروانے کیلئے چند با اثربیوروکریٹس نے خفیہ منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کوبے خبر رکھا گیا ہے۔
مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے تحت پہلے یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی پر سبسڈی ختم کرائی گئی جس کے بعد کارپوریشن کی ماہانہ مجموعی سیل تقریبا ڈھائی ارب روپے کم ہوگئی جس کا مقصد کارپوریشن کو خسارے میں لے جاکر زیاد ہ تر دور افتادہ علاقوں میں واقع دو سے ڈھائی ہزار سٹورز بند اور چار سے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرکے نجکاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ سیل کی گرتی ہوئی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے چینی اور چند دیگراشیائے ضروریہ پر سبسڈی کی بحالی کیلئے گزشتہ سال اکتوبر،نومبر میں سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی منطوری کیلئے پیش کرنے کا عمل شروع کیا گیامگر تاحال سمری پیش نہیں کی گئی جس کے باعث سیل کو کم رکھ کر ادارے کو نجکاری کی طرف دکھیلناہے،چینی پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد سے گزشتہ ساڑھے سات ماہ(اگست،15 مارچ) کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی مجموعی سیل15رب روپے سے زائد کم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خفیہ منصوبے کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں متبادل کے طور پر تین افسران(چیف فنانشل آفیسر،چیف انٹرنل آڈیٹر،کمپنی سیکریٹری) کو چند ماہ قبل لاکھوں روپے کے پیکچ پر تعینات کیا جاچکا ہے اور مزید دو افسران (جی ایم آئی ٹی ،جی ایم ہومین ریسورس )کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز 19,20مارچ کو ہوچکے ہیں جبکہ ڈائریکٹرریٹیل بزنس آپریشنز اور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کیلئے گزشتہ دنوں اشتہار شائع ہوچکا ہے ،اگلے مرحلے میں کارپوریشن کے تمام سنیئر ترین افسران کو قبل از وقت یا جبری ریٹائرکروانے کی حکمت عملی اپنائی جائیگی جس کی زد میں گریڈ بیس کے تمام تین اور گریڈ انیس کے چند آفسران آسکتے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تین ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا کارپوریشن کے امورکو اضافی ایم ڈی کے چارج کے ساتھ نمٹایا جارہا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے سنیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مختار کے پاس ایم ڈی یو ایس سی کا اضافی چارج بھی ہے کی بطور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 13مارچ سے تین ماہ کیلئے توسیع کردی گئی ہےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اوراداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل ..
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی
سیکرٹری تجارت خرم آغا نے دورہ افغانستان کے دوران دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر بات چیت کی، ترجمان ..
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ ..
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا
غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی بیرون ملک منتقلی 237 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اوراداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے ، ترجمان دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی