آصف زر داری کے خلاف ایس جی ایس او ر کوٹیکنا ریفرنسز کیس  عدالت نے دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 6 مارچ 2015 00:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں اصل دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ پر نیب سے (آج )جمعہ تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو نیب ریفرنسز میں اصل دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ نیب نے ریفرنس داخل کراتے وقت اصل دستاویزات رجسٹرار آفس میں جمع ہی نہیں کرائیں۔

ریفرنسز ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے بعد اٹک قلعے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے ججز نے ریکارڈ کے حصول کیلئے متعدد بار نیب کو ہدایات جاری کیں پراسیکیوشن کو ایک بار پھر صورتحال واضح کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں احتساب عدالت نے نیب سے رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر آج (جمعہ) تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں