مسلم لیگ (ن) فاٹا میں سینیٹ الیکشن کے نئے طریقہ کار بارے نئے صدارتی حکمنامے پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ‘ پیپلزپارٹی کی یقینی کامیابی کا راستہ روک کر چیئرمین کیلئے کی گئی کوششیں خاک میں ملادیں

جمعہ 6 مارچ 2015 00:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) فاٹا میں سینیٹ الیکشن کے نئے طریقہ کار بارے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرکے پیپلزپارٹی سے ہاتھ کرگئی‘ پیپلزپارٹی کی یقینی کامیابی کا راستہ روک کر چیئرمین کیلئے کی گئی کوششیں خاک میں ملادیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا سینٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے فاٹا اراکین سے ڈیل کی تھی کہ وہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں تو تاج محمد آفریدی کو وائس چیئرمین سینٹ بنایا جائے گا لیکن اس ڈیل کا جب حکومتی ارکان کو پتہ چلا تو حکومت نے راتوں رات نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرواکر پیپلزپارٹی کی یقینی کامیابی کا راستہ روک دیا جس سے پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینٹ کیلئے کی گئی کوششوں کو دھچکا لگا اور فاٹا اور پیپلزپارٹی کے ارکان اس صدارتی آرڈیننس کیخلاف ہوگئے اور فاٹا کا سینٹ الیکشن روک دیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں