انتخابی اصلاحات میں بہترین طریقہ کار کو اختیار کیا جانا چاہیے ‘ شیریں رحمن

ہفتہ 28 فروری 2015 13:42

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں رحمن نے کہاہے کہ انتخابی اصلاحات میں بہترین طریقہ کار کو اختیار کیا جانا چاہیے ایک انٹرویو میں شیریں رحمن نے کہاکہ نتخابی اصلاحات میں بہترین طریقہ کار کو اختیار کیا جانا چاہئے جیسا پی پی پی نے اپنے دور اقتدار میں اٹھارویں ترمیم کے موقع پر کیا اسی طرح اصلاحات کیلئے ماہرین کی جانب سے کافی قانونی مشاورت درکار ہوتی ہے جس میں وقت لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے پہلے ہی آئین میں ترمیم کرلی جاتی تو بہتر ہوتا اب غلط تاثر جائیگا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں