ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حکومت کی مجوزہ 22ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے میں کوئی حرج نہیں ‘عارف علوی

ہفتہ 28 فروری 2015 13:39

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف نے کہاہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف حکومت کی مجوزہ 22ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی جانب سے ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کے حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو ایوان میں ووٹ دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”میں یہ معاملہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اْٹھاوٴں گا۔

(جاری ہے)

“ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، لہٰذا ہمیں قومی اسمبلی میں واپس لوٹ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔“

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں