مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ،کل سے اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ہفتہ 28 فروری 2015 11:53

مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ سندھ میں داخل ،کل سے اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ رات گئے سندھ میں داخل ہوگیا،کل اتوار سے منگل تک اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغرب سے بارش برسانے والی ہواوٴں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا جو منگل تک ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیل جائے گا ۔

(جاری ہے)

اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، خیبر پختونخوا، فاٹا میں موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ڑالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔ جمعہ کے روزژوب میں بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں