فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیسویں ترمیم کیخلاف وکلا کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

جمعرات 29 جنوری 2015 10:47

فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیسویں ترمیم کیخلاف وکلا کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) فوجی عدالتوں کے قیام اور اکیس ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلا ء آج یوم سیاہ منار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یوم سیاہ کے موقع پر وکلا ء عدالتوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہو رہے ہیں ۔ وکلا ء کی جانب سے مختلف شہروں کے بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ہیں ۔ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، ترمیم کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں