وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بحران پر اجلاس، فرنس آئل کی طلب و رسد کا جائزہ

پیر 26 جنوری 2015 11:41

وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بحران پر اجلاس، فرنس آئل کی طلب و رسد کا جائزہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی بحران کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے جس میں حالیہ بجلی بحران کی وجوہات اور فرنس آئل کی طلب و رسد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں ۔

اجلاس میں ملک میں بجلی اور فرنس آئل کی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے پر بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں حالیہ بجلی بحران کی وجوہات ، بحالی پر بریفنگ دی جائے گی ، ملک میں فرنس آئل کی طلب اور رسد سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں