ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف باقی سیریز کیلئے نرسنگھ ڈینورائن کو اسد فودادین کے متبادل ٹیم میں طلب کر لیا

اتوار 21 دسمبر 2014 12:28

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف باقی سیریز کیلئے نرسنگھ ڈینورائن کو اسد فودادین کے متبادل ٹیم میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

فودادین انگلی کی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے، اسد کو ڈیرن براوو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

ویسٹ انڈین میڈیا مینجر فلپ سپونر کے مطابق ورلڈ کپ شروع ہونے میں تھوڑا وقت رہ گیا اور اس سے قبل اہم کھلاڑیوں کا ان فٹ ہونا تشویشناک بات ہے، خواہش ہے تمام کھلاڑی جلد فٹ ہو کر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں یہ ٹیم کیلئے بری خبر ہے اور اب ہماری ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف بقیہ سیریز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں