پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم 9 جنوری کو سری لنکا ویمن کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی

اتوار 21 دسمبر 2014 12:25

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا ویمن کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری، دوسرا میچ 11 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 16 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں