پہلی ملالہ یوسف زئی قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا

اتوار 21 دسمبر 2014 12:24

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پہلی پی سی بی ملالہ یوسف زئی قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل 23 دسمبر کو ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی اور لاہور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 17 دسمبر کو کنٹری کلب مریدکے میں ہونا تھا لیکن 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے باعث پی سی بی نے اسے ملتوی کر دیا تھا اور اب اعلان کردہ نئی تاریخ کے مطابق ایونٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں