پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سائیکلنگ ریس 24 دسمبر کو ہوگی

اتوار 21 دسمبر 2014 12:24

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی سائیکلنگ ریس ایبٹ آباد سے نتھیا گلی تک 24 دسمبر کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری سائیکلنگ ریس اسلام آباد سے مری تک 25 دسمبرکو منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق دونوں ایونٹس میں چاروں صوبوں، پاکستان آرمی، واپڈا، ایچ ای سی ، سوئی سدرن گیس پائپ لائن، اسلام آباد اور فاٹا کے 70 سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں