فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل(کل) کھیلا جائے گا

اتوار 21 دسمبر 2014 12:24

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز کبڈی چیمپئن شپ کا فائنل میچ(آج) پیر کو دن11 بجے ،اسلام آباد ماڈل کامرس کالج ایچ ایٹ فور ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کا میچ صبح10 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 9کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنرائز کالج بلیو ایریا اسلام آباد، اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری اسلام آباد، کیڈٹ کالج چکری راولپنڈی، فوجی فاؤنڈیشن کالج راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور اسلام آباد، پنجاب کالج ایف ایٹ فور اسلام آباد،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایف ایٹ فور اسلام آباد، اسلام آباد ماڈل کامرس کالج فار بوائز ایچ ایٹ فور اسلام آباد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں