پروفیسر انور جمال کی تحقیقی کتاب ”ادبی اصطلاحات “کا دوسرا ایڈیشن شائع

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبہ سمیت اساتذہ اور اہلِ علم کے لیے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی 186صفحات اور 140روپے کی تازہ ترین کتاب ”ادبی اصطلاحات“ہے جو معروف شاعر ودانشور اور محقق پروفیسر انور جمال کے زورِقلم کا نتیجہ ہے۔مصنف نے انتساب اپنی بیٹی شمیم جمال کے نام کیاہے۔

(جاری ہے)

کتاب میں آسے یے تک تمام حروفِ تہجیّ سے شروع ہونے والی معروف اصطلاحات کا اجمالی تعارف مثالوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔

مغربی ادباء اور نقادوں کی پیش کردہ اصطلاحات کو مصنف نے اُردومیں قابلِ تفہیم بنایا ہے اور لکھا ہے کہ زبان کے علمی مباحث میں یہ کتاب مشکل کشائی کرتی ہے ۔یہ کتاب ادبی اصطلاحات کے مطالب و مفاہیم،محل استعمال ،اصطلاحات کے خواص وتاریخ اور دیگر پہلوؤں سے بھی مکمل رہنمائی کرتی ہے ۔یہ کتاب علمی سرچشموں (origin) تک ایک استاد کی طرح رسائی حاصل کرنے میں مدد گار ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں