غداری کیس،شوکت عزیز کی خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی
ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:05
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر ہفتے کو واپس کردی ۔ انہوں نے یہ درخواست وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ مشرف کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، سابق وزیر قانون زاہد حامد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جس پر زاہد حامد اور عبدالحمید ڈوگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جبکہ شوکت عزیز نے سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی ۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے شوکت عزیز کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے عبوری فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا اس لئے آپ سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہیں کرسکتے دوسرا یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی نہیں لگائی گئیں اور تیسرا یہ اعتراض یہ لگایا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف براہ راست درخواست دائر نہیں ہوسکتی ۔(جاری ہے)
شوکت عزیز کے وکیل وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ رجسٹرار کے اعتراضات جلد دور کرکے درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت