بھارت سے تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں: نواز شریف

جمعہ 28 نومبر 2014 11:02

بھارت سے تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں: نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وزیراعظم کا کہنا ہے بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ ملک میں دھرنا سیاست اب نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے؟ نواز شریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ کٹھمنڈو سے وطن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جو نیا خیبرپختونخوا نہیں بنا سکے وہ ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

ملک میں اب دھرنا سیاست نہیں چلے گی۔ کیا عمران خان کو حکومت گرانے کیلئے ووٹ ملے تھے؟۔ صوبے میں جیلیں ٹوٹ رہی ہیں اور یہ دھرنے دے رہے ہیں۔ عوام نے دھرنے دینے کے لئے ووٹ نہیں دیئے۔ اچھا ہوتا وہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں آکر تنقید کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں آنے والے سرکاری گاڑیاں اور پٹرول استعمال کرتے ہیں۔ دھرنے والوں کو ملکی معشیت تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کو متنازع مسئلہ سمجھتی ہے۔ بھارت کا ہائی کمشنر سے کشمیری قیادت کی ملاقات کو جواز بنا کر مذاکرات ختم کرنا مناسب اقدام نہیں تھا۔ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ بھارت ایل او سی پر جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار ہے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں کے باعث صورت حال سنگین ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں