فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ(کل) شروع ہو گی

اتوار 23 نومبر 2014 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ(کل) پیر سے میونسپل سٹیڈیم ، راولپنڈی میں شروع ہو گی جس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 33 کالجز کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے4 دسمبر کو جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا مقابلہ5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں