قومی جوڈو چیمپئن شپ 27 نومبر سے شروع ہوگی

اتوار 23 نومبر 2014 11:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ 27 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے احکام کے مطابق بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ 27 نومبر کو چوتھی جونیئر 28 نومبر جبکہ 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ 29 اور 30 نومبر کو کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

جس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ کا پاکستان واپڈا، چوتھی جونیئر چیمیئن شپ کا پاکستان آرمی اور پانچویں بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ میں خیبر پختونخواہ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں