ساف ویمن فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد اچھا رہا ‘ دوسری فیڈریشنز بھی سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو ملک میں لانے میں کر دار ادا کریں ‘ فیصل صالح حیات

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے ساف ویمن فٹبال چیمپن شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری فیڈریشنز بھی سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے میں کر دار ادا کریں ‘ مستقبل میں فٹبال کے فروغ کیلئے غیر ملکی ٹیموں لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ‘ پاکستان پرامن ملک ہے ‘ چیمپن شپ میں شرکت کر نے والے کھلاڑی آزادانہ طورپر گھومتے پھر تے رہے ہیں ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے ساف ویمن چمپئن شپ میں شرکت کر نے والے تمام ممالک کی فیڈریشن کے سربراہان نے خوش آئند قرار دیا ہے اور ہم غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کروائے جائیں گے انہوں نے فٹبال کے شائقین سے اپیل کی کہ وہ دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے فروغ میں اپنا کر دار ادا کریں اور ملک بھر میں ہونے والے فٹبال کے حوالے سے ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ پاکستان بھی اس کھیل میں عالمی سطح پر اپنا روشن کر سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح فٹبال فیڈریشن غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان میں لانے میں کامیاب رہی ہے اسی طرح دوسری فیڈریشن کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست چمکانے کے بجائے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کیلئے اپنی صلاحیتیں استعمال کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ساف میں شرکت کر نے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ہے انہوں نے کہاکہ تمام کھیلوں کی غیر ملکی ٹیموں کوچاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کا دورہ کریں ۔

(جاری ہے)

ساف ویمن چیمپن میں شرکت کر نے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کھلی آزادی تھی کہ وہ اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی آزادانہ گھوم پھر سکیں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بتایا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام نے بے پناہ محبت دی ہے اور جس بازار یا دیگر جگہ وہ گئی ہیں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے انہیں یہاں کسی قسم کے خوف کا کوئی سامنا نہیں کر نا پڑا اب وہ اپنے ملکوں میں جا کر پاکستان کی مہمان نواز ی اور پر امن ملک ہونے کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں