قومی ٹیم عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے 24 نومبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) قومی ٹیم عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے 24 نومبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔ عالمی بلائنڈ کرکٹ کی افتتاحی تقریب 26 نومبر کو جنوبی افریقہ میں ہوگی جبکہ ورلڈ کپ کے باقاعدہ میچوں کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا جو 8 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹیم کے ہمراہ 3 آفیشلز ہونگے، انہوں نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 11 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا جس میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور انہیں قومی ٹیم کے کوچ نفیس احمد جدید تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

سید سلطان شاہ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے بعد خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جن میں 40 لڑکیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے قومی خواتین ٹیم تشکیل دی جائے گی جو پاکستان میں نیپال کے خلاف آئندہ سال نومبر میں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں