23 ویں سینئر قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہو گی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو ‘ چوتھی جونیئر اور پانچویں بین الصوبائی جوڈو چمپئن شپس آئندہ ماہ 26 سے 30 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ چیمپئن شپس رواں سال 25 سے 29 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانا تھی جنہیں ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن جوڈو کھیل کو ملک بھر میں متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ سے نوجوان جوڈوکاز کو آگے لانے کیلئے مدد ملے گی۔ دوسری جانب پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل رانا شجاعت علی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نامورجوڈوکاز کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں