انٹرنیشنل سائیکلنگ ٹورنامنٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہونگے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سائیکلنگ ٹورنامنٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل یکم نومبر سے شروع ہونگے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر شاہ نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی آئندہ ماہ نومبر میں دو انٹر نیشنل ایونٹ میں حصہ لیں گے جن میں ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ اور شارجہ ٹور ریس چمپئن شپ شامل ہیں، ایشین ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 18 سے 20 نومبر تک بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور شارجہ ٹور ریس چمپئن شپ 28 نومبر سے یکم دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ایونٹس کیلئے چھ، چھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں یکم نومبر سے تربیتی کیمپس لگائے جائینگے۔ ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لاہور میں جبکہ شارجہ ٹور ریس چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں