وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:28

وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ اجلاس کے پہلے مرحلے میں آج تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح نو بجے شروع ہوگیا ، وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزارت پٹرولیم ، وزارت ریلوے اور وزارت پلاننگ اینڈ کمیشن کابینہ کو بریفنگ دیں گے ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر برائے پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال اپنی کارکردگی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے ۔

اجلاس کے آج ہونے والے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء بریفنگ دینے والے تینوں وزراء سے گزشتہ پندرہ ماہ کی کارکردگی سے متعلق سوالات کریں گے ۔ وزارت پانی بجلی، وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ محرم الحرام کے بعد ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں