عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے پہلا سپر لیگ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 6 نومبر سے شروع ہوگا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 11:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے پہلا سپر لیگ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 6 سے 9نومبر تک بہاولپور میں کھیلا جائے گا‘پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے بعد قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 11 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔ کیمپ میں 17 منتخب کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں