ساف ویمن فٹ بال چمپئن شپ 11 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ساف ویمن فٹ بال چمپئن شپ 11 نومبر سے جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا کمیٹی کے چیئرمین محمد عرفان خان نیازی نے بتایا کہ چمپئن شپ میں8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، مالدیپ، نیپال ، سری لنکااوربھوٹان شامل ہیں ۔ یہ چمپئن شپ 22 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلہ میں تیاری کے سلسلہ میں انتظامات روز شور سے جاری ہیں-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں