دوسرا پرائم منسٹر بلائینڈ کرکٹ ٹرافی پرسوں سے شروع ہوگی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام دوسرا پرائم منسٹر بلائینڈ کرکٹ ٹرافی پرسوں 27 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے احکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ جن میں اسلام آباد، بے نظیر آباد، کشمیر،پشاور، بہاولپور، اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور ایف نائن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 30 اکتوبر اور فائنل 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں