20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیراہتمام 20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی، پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ یا لاہور میں منعقد ہوگی جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں