فیڈرل بورڈانٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز تائیکوانڈو چیمپئن شپ 27 اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز تائیکوانڈو چیمپئن شپ 27 اکتوبر سے اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف ایٹ فور، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں مختلف تین سکولز کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد اور گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں چھ مختلف ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں منفی 50 کلو گرام، 55 کلو گرم، 60کلو گرام، 65 کلو گرام، 70 کلو گرام اور پلس 70 کلو گرام شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں