پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے عرفان خان نیازی کو میڈیا کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے سابق منیجر اور پی ایف ایف کے یوتھ ڈویلپمنٹ آفیسرمحمد عرفان خان نیازی کوساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کی میڈیا کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے اور شاہد کھوکھر وائس چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد، محمد اشفاق، عبدالوحید اور محمد اجمل شامل ہیں، ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ11 سے 20 نومبر تک جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، بنگلہ دیشن، مالدیپ، بھوٹان، نیپال، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں