حنیف عباسی کا عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

منگل 21 اکتوبر 2014 11:53

حنیف عباسی کا عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) ایفی ڈرین کیس سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمگلر کہنے پر حینف عباسی نے کپتان کو ایک ارب روپے بمعہ معافی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہ نما حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا، حنیف عباسی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد دھرنوں کے دوران کی گئی تقریروں میں انہیں منشیات فروش اور دیگر تضحیک آمیز القابات سے نوازا۔

حینف عباسی کا مؤقف ہے کہ اس طرح ان کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے، حنیف عباسی کے وکیل غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس عمران خان کو بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف دو ہفتوں میں معافی مانگیں یا ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کئی بار مجھے ایفیڈرین اسمگلر کہا، عمران خان 15 دن میں معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں، اگر ہرجانہ ادا نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کریں گے، وکلاء سے مشاورت کے بعد قانونی نوٹس بھجوایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں