جونیئر ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کل سے امریکا میں کھیلی جائیگی

منگل 21 اکتوبر 2014 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)قومی کھلاڑی وجاہت سرور ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق جونیئر ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ 22سے 26اکتوبر تک امریکا میں کھیلی جائیگی جس میں شرکت کیلئے قومی جونیئر کھلاڑی وجاہت سرور 20اکتوبر کو امریکا جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے انٹر نیشنل مقابلوں میں جونیئر کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل مقابلوں میں بھیجنے کاآغاز کر دیا ہے اور اس سے نامور کھلاڑی قومی سینئر ٹیم میں جگہ بنائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں