وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی دائر درخواستوں پر سماعت جاری

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:00

وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی دائر درخواستوں پر سماعت جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر مختلف درخواستوں اور اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ میں مبینہ غلط بیانی پر ان کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ سیمسن سائمن شیرف کی طرف سےعرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے داخل کی گئی ہیں۔

کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔گزشتہ روزچیف جسٹس وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل دینے کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں