2 رکنی قومی سنوکر ٹیم قطر اکیڈمی سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14 اکتوبر کو روانہ ہوگی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) 2 رکنی قومی سنوکر ٹیم قطر اکیڈمی سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 14 اکتوبر کو قطر روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ 18 سے 21 اکتوبر تک قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جائیگی جس میں محمد سجاد اور حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،حکام کے مطابق دونوں کھلاڑی باصلاحیت ہیں توقع ہے چمپئن شپ میں قومی ٹیم کامیابی حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں