ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ بھارت کا آغاز کل وارم اپ میچ سے کریگی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:53

سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے، واحد ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورے کا آغاز کل3 اکتوبر کو وارم اپ میچ سے کریگی۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو نہرو سٹیڈیم، کوچی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسرا ون ڈے 11 اکتوبر کو دہلی، تیسرا 14 اکتوبر کو وشاکھاپٹم ، چوتھا 17 اکتوبر کو دھرم شالا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین واحد ٹی 20 میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک حیدرآباد، دوسرا 7 سے 11 نومبر تک بنگلور جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 نومبر تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں