قومی جونیئر ٹیم سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 9 اکتوبر کو ملائیشیاء روانہ ہوگی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) قومی جونیئر ٹیم سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے 9 اکتوبر کو ملائیشیاء روانہ ہوگی، ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے ملائیشیاء میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ اولمپین منظورالحسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں لیگ کے پانچ میچ کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 12 اکتوبر کو برطانیہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا 13 اکتوبر کو آسٹریلیا، تیسرا 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا 16 اکتوبر نیوزی لینڈ اور پانچواں میچ 18 اکتوبر کو ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں