سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت کے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:40

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت کے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت سے متعلق ریفرنس مسترد کر دیا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے تیس اگست کو سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 63 (2) کے تحت اہلیت کا سوال اٹھایا گیا تھا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نے افواج پاکستان کی تضحیک کی تھی ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس پر رولنگ دیدی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس مسترد کر دیا۔ رولنگ کے مطابق آرٹیکل 66 کی زیلی شق 1 کے تحت وزیر اعظم کو اس کیس میں استثنیٰ حاصل ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی اہلیت سے متعلق بھیجا گیا نوٹس بے بنیاد اور حقائق سے منافی قرار دیا ہے۔ سردار ایاز صادق کے مطابق آرٹیکل 63(2) کے تحت وزیر اعظم کی اہلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھتا ، وزیر اعظم کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس کو مسترد کرتا ہوں۔ آرٹیکل 63 کے تحت اگر سپیکر قومی اسمبلی ریفرنس پر فیصلہ نہ کر سکیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو سننا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں