تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اکرام گنڈاپور کی رکنیت بحال ہو گئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 11:57

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اکرام گنڈاپور کی رکنیت بحال ہو گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر نااہل قراردیئے گئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اکرام اللہ گنڈاپور کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق اکرام اللہ گنڈا پور کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اکرام اللہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے ان کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنا دیا لہذا عدالت عظمی سے استدعا ہے کہ ان کے موکل کی رکنیت بحال کی جائے ۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اکرام اللہ گنڈا پور کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کا لعدم قرار دے دیا ۔اکرام گنڈا پور پی کے 65 ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں