کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2014 پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں 22 اکتوبر سے شروع ہوگا

بدھ 1 اکتوبر 2014 11:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2014 (اسکول لیول) پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں 22 سے 24 اکتوبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقد کریگی۔

(جاری ہے)

سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے بتا یا کہ گرلز نیٹ بال کپ رجسٹریشن کیلے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے ‘ ڈراز میٹنگ مورخہ 16 اکتوبر کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر میں منعقد ہو گی۔

آگنائزنگ کمیٹی کے طرف سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں و ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سر ٹیفیکٹ اور دیگر انعابات دےئے جائیں گے۔ تمام خواہشمند اسکولوں کی ٹیموں سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن فارم پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر، صدر کراچی سے وصول کئے جاسکتے ہیں اور 15 اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں