قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہوگی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ایتھلیٹکس چمپئن شپ آئندہ ماہ 17 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی جبکہ ویمن ایونٹ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں اپنے، اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ چیمپئن شپ 19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں