دوسری ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 22 اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام دوسری ساؤتھ ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ 22 سے 25 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی این ایف اور پاکستان سپورٹس بورڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں اور چمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، مالدیپ، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں