پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ آج سے شروع ہوگی

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) 11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ آج جمعہ سے ملک کے مختلف مقامات پر ایک ساتھ شروع ہو گی۔ خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، لیگ کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل(ر) احمد یار لودھی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔ لیگ 10 جنوری تک جاری رہے گی۔ جناح سٹیڈیم اسلام آباد 132 میچوں میں سے 26 کی میزبانی کریگا ‘ 69 میچز کراچی اور37 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں