آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے یک جان ہو کر کھیل پیش کرنا ہو گا ‘شاہد آفریدی

جمعہ 19 ستمبر 2014 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے یک جان ہو کر کھیل پیش کرنا ہو گا ‘ عالمی ٹائٹل جیت کر قوم کو خوشیوں کا تحفہ پیش کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو ہر شعبے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ جب پاکستان نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا تو اس وقت میں 12 سال کا تھا، مجھے وہ خوشی کے لمحات اب بھی یاد ہیں، ہو سکتا ہے یہ میرے ون ڈے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو اسلئے میں اسے یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء ورلڈ کپ میں پوری قوم ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو تھی اسلئے میری قوم سے درخواست ہے کہ وہ آئندہ برس شیڈول میگا ایونٹ میں بھی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے، ہم قوم کو بہت ساری مایوسیوں کے بعد دوسری بار عالمی ٹائٹل جیت کر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے خواہاں ہیں تاہم اس مقصد کیلئے ٹیم کھلاڑیوں کو متحد ہو کر کھیل کے ہر شعبے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں