انٹرنیشنل ہینڈ بال چیلنج ٹرافی ٹورنامنٹ 3 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 18 ستمبر 2014 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء)تیسرا انٹرنیشنل ہینڈ بال چیلنج ٹرافی ٹورنامنٹ 3 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ کہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور ویمن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں مرد انڈر21- اور خواتین انڈر20- کھلاڑی شرکت کریں گے، بھارت کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ پاکستان نے گذشتہ دو چیلنج ٹرافی ٹورنامنٹ میں سلور میڈلز حاصل کیا تھا۔ ایونٹ کے دوران انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کوچز اور ریفریز کورس بھی منعقد ہوگا پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن ملکی تاریخ میں اتنا بڑا ایونٹ پاکستان میں پہلی بار منعقد کروا رہی ہے۔ یہ پہلے 17 سے 22 اکتوبر تک کھیلا جانا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں